اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آنکھیں اللہ پاک کی انسان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے ۔ان کی وجہ سے ہی ہم اس خوبصورت دنیا کو دیکھ سکتے ہیں لیکن ہم اکثر اس کی دیکھ بال سے کوتاہی کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے اسکی بیماریاں لگنے سے ا سکی خوبصورتی ماند پڑھ جاتی ہے۔
آنکھوں کی دیکھ بھال نہ کرنے سے اکثر لوگوں کی آنکھیں سرخ رہتی ہیں۔جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہے۔جن میں مکمل نیند پوری نہ ہونا،جلن اور آنکھوں سے اکثر پانی آناشامل ہیں۔خشک آنکھوں کی وجہ سے جلن اور خارش شروع ہو جاتی ہے اور آنکھیں سرخ رہنے لگتی ہیں۔کئی وجوہات جن میں سے ایک پالتو جانوروں سے ہونیوالی الرجی کے باعث بھی آنکیں سرخ ہو جاتی ہے۔آنکھوں کی الرجی اور اس میں کمی کرنے کیلئے آنکھوں کو چار بارٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔آپ کو اس سے بہت آفاقہ ہوگا۔ کانٹیکٹ لینس بھی آنکھوں کی سوزش اور سرخ ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ اس لئے ان کے استعمال میں بھی احتیاط کرنی چاہئے۔