کراچی (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے اور چھوڑنے کیلئے صرف ایک فرد کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی حفاظت کیلئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں جس کے مطابق اب مسافروں کوا ئیر پورٹ چھوڑنے اور لینے کیلئے صرف ایک فرد کو
آنے کی اجازت ہوگی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر ایئرپورٹ عملے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ سانحہ کے بعد اپنے عزیزو اقارب کو چھوڑنے اور لانے کیلئے دو افراد کو جانے کی اجازت تھی، تاہم اب اس کو ممنوع قرار دے کر صرف ایک شخص کو جانے کی اجازت ہوگی۔