اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

شہداء کے جسمانی اعضاء کی بے حرمتی،سندھ حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی)شہداء کے جسمانی اعضاء کی بے حرمتی،سندھ حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،معمول کے مطابق نوٹس اورتحقیقات کا حکم،کارروائی لمبی چلے گی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں دھماکے کے شہداء کے جسمانی اعضاء کو پھینکنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ہفتہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں دھماکے

کے شہداء کے جسمانی اعضاء کو پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جس نے ایسی سنگین غلطی کی اس کو نہیں بخشا جائے گا،میرا دل بہت دکھی ہے۔۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہداء کے جسمانی اعضاء جمع کرکے فوری دفن کیے جائیں۔واضح رہے کہ سیہون شریف میں دھماکے کے شہداء کے جسمانی اعضاء دفنانے کے بجائے گندگی میں پھینک دیئے گئے،علاقے میں تعفن کے باعث لوگ کچرے کے گرد جمع ہوگئے،شہداء کے اعضاء کچرے میں دیکھ کر لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شہداء کے اعضاء کی تدفین شروع کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق سیہون شریف میں دھماکے کے شہداء کے اعضاء دفنانے کے بجائے گندگی میں پھینک دیئے گئے جس کے باعث علاقے میں تعفن پھیل گیا جبکہ شہداء کے اعضاء کچرے میں دیکھ کر لوگوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ڈی سی جامشورو منور مہسر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر مجھے بڑا افسوس ہے،یہ اوقاف کا معاملہ ہے،اس سے کوئی پوچھ نہیں رہا،صفائی کے وقت اعضاء وغیرہ ہسپتال پہنچا دیئے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ میری نگرانی میں ہی دربار کی صفائی ہوئی ہے،انسانی اعضاء کچرے میں نہیں پھینکے۔میڈیا میں معاملہ آنے کے بعد انتظامیہ

حرکت میں آگئی اور گندگی سے شہداء کے جسمانی اعضاء اٹھا کر لے گئی جبکہ کچھ اعضاء کی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تدفین کردی۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…