پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مخلتف پوسٹوں کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو 25فروری سے 14مارچ ( ڈبل سیشن ) تک پشاور کے مختلف مراکز میں منعقد کئے جائیں گے ۔ پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹرز( بی ایس۔15 خواتین کوٹہ ، معذور کوٹہ اور اقلیتی کوٹہ ) کی پوسٹوں کیلئے مذکورہ ٹیسٹ 25فروری 2017 کو
صبح کی نشست میں دس سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ (تاریخ کم شہریت بی ایس۔17) کیلئے 25فروری 2017کو ایوننگ سیشن ( 2 بجے دوپہر سے 3.30بجے سہہ پہر) منعقد کئے جائیں گے اسی طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر ، بین الاقوامی تعلقات اور مرد لیکچرر سوشیالوجی (بی ایس۔17) کیلئے 27فروری2017کو بالترتیب صبح اور شام کی نشستوں میں ، محکمہ صحت میں فارماسسٹس بی ایس۔17 کی پوسٹوں کیلئے 28فروری 2017کو صبح دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ (شماریات بی ایس۔17)کیلئے 28فروری 2017کو شام کی نشست میں ، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرر ریاضی بی ایس۔17 و مرد لیکچرر یاضی بی ایس۔17کیلئے یکم مارچ 2017کو صبح کی نشست اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرر نفسیات بی ایس۔17کیلئے یکم مارچ 2017کو شام کی نشست میں ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں خاتون سبجیکٹ سپیشلسٹ ریاضی بی ایس۔17 اور پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں شماریات بیورو خیبر پختونخوا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایس۔17 کیلئے دو مارچ 2017 کو بالترتیب صبح اور شام کی نشستوں میں ، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر الیکٹرانکس بی ایس۔17کیلئے 3مارچ 2017 کو صبح کی نشست میں ،
محکمہ ماحولیات ، (جنگلات ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی ایس۔17دونوں اصناف اور محکمہ محنت میں مرد انسپکٹر بی ایس۔17کیلئے 4مارچ 2017 صبح کی نشست میں اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر کیمسٹری بی ایس۔17 اور محکمہ اطلاعات میں آفس اسسٹنٹ بی ایس16کیلئے 6مارچ2017 کو بالترتیب صبح اور شام کی نشستوں میں ، محکمہ ماحولیات ، ادارہ برائے تحفظ ماحولیات میں مانیٹرنگ انسپکٹر بی ایس۔14 اور چیف کنزرویٹر آف فارسٹ کے دفتر میں سب ڈویژنل آفیسر بی ایس۔17کیلئے 7مارچ2017کو صبح اور شام کی نشستوں میں ، ایڈوکیٹ جنرل کے دفتر میں آفس اسسٹنٹ بی ایس۔16دونوں اصناف کیلئے 8مارچ2017کو بالترتیب صبح اور شام کی نشستوں میں ، اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں آفس اسسٹنٹ بی ایس۔16خواتین کوٹہ اور زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ بی ایس۔16کیلئے 9مارچ2017کو بالترتیب صبح اور شام کی نشست میں ، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر اردو اور خاتون لیکچرر اردو بی ایس۔17کیلئے 10مارچ 2017کو صبح کی نشست میں ، خاتون اور مرد لیکچرر انگلش صبح کی نشست میں
، 11مارچ2017کو جبکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں پلاننگ آفیسر بی ایس۔17دونوں اصناف کیلئے 11مارچ2017کو شام کی نشست میں ، محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرر اسلامیات بی ایس۔17 اور پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سوشل آرگنائزر بی ایس۔16دونوں اصناف کیلئے13مارچ2017 کو بالترتیب صبح اور شام کی نشستوں میں اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مرد لیکچرر فزکس کیلئے 14مارچ2017کو صبح کی نشست میں مذکورہ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔