اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد کو افغانستان سے بھتے کی کال موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس دوست محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ماہ قبل انہیں افغانستان سے بھتے کی کال موصول ہوتی تھی جس میں کہا گیا کہ ’’نہ آپ آئے نہ پیسے اس لئے ہم بندے بھیج رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ کال کرنے والے کو جب انہوں نے اپناتعارف
کرایاتواس کو سمجھ آئی کہ اس نے غلط نمبر ملادیا ہے۔جسٹس دوست محمد نے انکشاف کیا ہے کہ بھتے کی ادائیگی جلال آباد کے قریب گاؤں میں کی جاتی ہے۔انہوں مزید انکشاف کیا کہ دہشتگردوں کو 50 فیصد سے زائد فنڈنگ منشیات سے ہوتی ہے اور گزشتہ 6 سال میں پوست کی کاشت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان پر قابض عالمی طاقتیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس دوست محمد نے بھتے کی کال کا یہ انکشاف منشیات سمگلرز کی سزائوں کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران کیا ہے ۔