جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

’’ہم کسی سے ڈرتےنہیں، مزارات کو بند کرنے کی بجائے کھولا جائے‘‘چوہدری نثار نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مزاروں اور درگاہوں کو بند کرنے کی بجائے ان کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کے روز ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کی وزیر داخلہ نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں خود کش دھماکے کے بعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر اس کو بند کرنے کے

حوالے سے آنے والی خبروں پر افسوس ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملوں سے خوف زدہ ہوکر ہم محصو رہ سکتے ہیں اور نہ عمارتوں کو بند کرکے خود کو بچانے کی بچگانہ کوشش کرسکتے ہیں اس لئے چھپنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ہمت اور جواں مردی سے لوگوں کو تحفظ دیکر دہشتگردوں کو نشانہ بنائیں گے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ مزاروں اور درسگاہوں کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر بند کرکے عوام کے حوصلے پست نہ کئے جائیں بلکہ ان کا حوصلہ بڑھانے اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کیلئے ضروری ہے کہ ان عمارتوں کی سکیورٹی مزید بڑھا دی جائے تاکہ ناخوشگوار واقعات کا سدباب ممکن ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…