بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خودکش حملہ ،خودکش بمبارکی شناخت ہوگئی ،اہم انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزایجنسیاں)لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر خود کش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا نام فرید تھا اور اس کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ یہ دہشتگردی مقامی مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ حساس اداروں نے شناخت کے بعد خود کش بمبار کے والد اور بھائی سمیت اہلخانہ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔ اس کے ایک قریبی محلہ دار دوست کو بھی حرا ست میں لیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ اس سے تفتیش

کے دوران مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔باوثوق ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کے اعضاء کی فرانزک رپورٹ اور نادرا کے ریکارڈ کی تصدیق کے بعد اس کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شناخت ہونے اور ایڈریس ملنے کے فوری بعد تفتیشی ادارے نے انتہائی خفیہ انداز میں ڈیرہ اسماعیل خان کے نواح میں آپریشن کیا جہاں انہوں نے فرید کے گھر سے اس کے والد اور سگے بھائی سمیت اہلخانہ کے علاوہ اس کے محلہ دار دوست کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے متعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی پولیس کو بھی کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ خو دکش حملہ آور کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواح میں مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کر ر ہا تھا۔ مال روڈ پر دہشت گردی سے قبل اس کو سہولت کاروں کی مدد سے بھاٹی گیٹ کے اندرون محلہ سمیاں میں ٹھہرایا گیا تھا۔مال روڈ پر دہشت گردی سے قبل اس کو سہولت کاروں کی مدد سے بھاٹی گیٹ کے اندرون محلہ سمیاں میں ٹھہرایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق یہاں سے وہ تین مرتبہ مال روڈ پر گیا اور اپنے ٹار گٹ کیلئے پلان بناتا رہا۔ اس محلہ میں افغان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے افراد کرایہ پر رہائش پذیر ہیں جو بازار حسن میں زیادہ تر جوتیاں بنانے کا کام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…