جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دہشتگردوں کے خلاف اہم فیصلوں کا وقت آگیا،سنی اتحاد کاپنجاب حکومت پرسنگین الزام

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کے خلاف کاررائی کے معاملہ میں مصلحتوں کا شکار ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف اہم فیصلوں کا وقت آگیا ہے۔ نفاذ نظام مصطفی کے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ افغانستان او ر بھارت کی حکومتوں سے دہشتگردی کے ایشو پر د و ٹوک بات کی جائے۔ فاٹا اصطلاحات کمیٹی کی سفارشا ت پر عملدر آمد کی

ضرورت ہے۔ حکومت کی غفلت اور فاش غلطیوں کی وجہ سے دہشتگرد فائدہ اٹھارہے ہیں۔ داعش ، القاعدہ اور طالبان جیسی تنظیمیں مسلمانوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ جعلی جہادیوں کا اسلام سے کو ئی تعلق نہیں۔ مسلمانوں پر کفر کے فتویٰ لگاکرقتل و غارت کرنے والے تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ مذہب کو نفرت کا نہیں محبت کے فروغ کا ذریعہ بنایا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری باراضافہ عوام پر ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیت حاجی رحمت علی کی طرف سے رحمان پورہ اچھرہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں دھماکے کرنے والے بھارت کے تربیت یافتہ ہیں۔ دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔پنجاب میں رینجرز آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ اہلسنّت دہشتگردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ نوجوانوں کے ذہنوں میں شدت پسندی کا بیج بونے والے مولویوں کو پکڑا جائے۔ سزایافتہ دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے چوراہوں میں پھانسیاں دی جائیں۔ پولیس کو حکام کی بجائے عوام کی حفاظت پر لگایا جائے۔ فوجداری نظام انصاف میں اصطلاحات کی ضرورت ہے۔ سیاسی اثر رسوخ کے ذریعے معاف کروائے گئے قرضے واپس لئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…