سہیون شریف (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے علاقے سہیون شریف میں معروف صوفی بزرگ لال شہبازقلندر کے مزارکے احاطے میں دھماکہ ہواہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سہیون شریف میں لال شہبازقلندرکے مزارکے احاطے میں دھماکہ ہواہے ۔پولیس حکام کے مطابق اس
دھماکےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے ہیں ۔دھماکہ اس وقت ہواجب جمعرات کے روزلوگ دھمال ڈال رہے تھے ۔زخمیوں میں خواتین اوربچوں کی زیادہ تعدادہے ۔ذرائع کے مطابق 40سے زائد افرادزخمی ہیں جبکہ متعد دافراد کی حالت تشویشناک ہے ۔