اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیا اعتزاز احسن نواز شریف کی وکالت کرنے جا رہے ہیں ؟ اعتزاز احسن نے ٹوئٹ کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اعتزاز احسن نے سوشل میڈیا کی ویب سایئٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں نواز شریف کا نہیں بلکہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیس کا وکیل ہوں میڈیا پہ جو بھی نیوز چل رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔یاد رہے کہ اعتزاز احسن کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شوگر مل کیس میں وہ نواز شریف کے وکیل بن رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی کہ ایک طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور پاکستان سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اعتزاز احسن نے شریف خاندان کے شوگر ملز کیس میں بطور وکیل مقدمہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر شریف خاندان کی تین شوگر ملز کے کیس کی سماعت کو لاہور ہائیکورٹ بھجوایا گیا تھا جس میں آج عدالت میں شریف خاندان کی جانب سے اعتزاز احسن نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے جس میں وہ چیف جسٹس آف لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں بننے والے خصوصی بینچ کے روبرو پیش ہوکر اپنے دلائل پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو حکمنامہ بھجوایا تھا کہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے اس چیز کا فیصلہ کیا جائے کہ کیا شوگر ملز کی جنوبی پنجاب کے علاقے میں منتقلی قانون کے مطابق ہوئی تھی یا نہیں

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…