مبینہ انتقامی کارروائیاں،ق لیگ کے صبر کا پیمانہ لبریز،ن لیگ پر سنگین الزامات عائد کردیئے

15  فروری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین کے بھائی سابق ٹاؤن ناظم علی اختر خان کی ٹرانسپورٹ کمپنی تیمور ٹریولز کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے اور اسے کام سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے ن لیگ کے ایم این اے طلال

چودھری کے ایما پر اسے بدترین کارروائی قرار دیتے ہوئے عدلیہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ کامل علی آغا نے کہا کہ طلال چودھری اور منے خان فیصل آباد کے ٹرانسپوٹرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور انہوں نے سرکاری اڈے پر بھی قبضہ کر رکھا ہے لیکن علی اختر کی کمپنی ان کو بھتہ نہیں دے رہی تھی جس کی بنا پر تیمور ٹریولز کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی سڑک پر چار اڈے چل رہے ہیں جن میں سے تیمور ٹریولز سب سے پرانی کمپنی ہے جو عوام کو سفری سہولتیں فراہم کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک تیر سے دو شکار کیے گئے ہیں اور تیمور ٹریولز کو بند کر کے اس کا سارا بزنس طلال چودھری کے کار خاص منے خان کے اڈے پر چلا جائے گا جس سے طلال چودھری اور فیصل آباد کی انتظامیہ بھی مستفیض ہوتی ہےانہوں نے سرکاری اڈے پر بھی قبضہ کر رکھا ہے لیکن علی اختر کی کمپنی ان کو بھتہ نہیں دے رہی تھی جس کی بنا پر تیمور ٹریولز کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی سڑک پر چار اڈے چل رہے ہیں جن میں سے تیمور ٹریولز سب سے پرانی کمپنی ہے جو عوام کو سفری سہولتیں فراہم کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ایک تیر سے دو شکار کیے گئے ہیں اور تیمور ٹریولز کو بند کر کے اس کا سارا بزنس طلال چودھری کے کار خاص منے خان کے اڈے پر چلا جائے گا جس سے طلال چودھری اور فیصل آباد کی انتظامیہ بھی مستفیض ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ مقامی انتظامیہ طلال چودھری کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے اور تمام قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے تیمور ٹریولز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…