ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید ،دہشت گرد کون؟ پابندی کس نے لگوائی؟دہشت گردی کاگڑھ کہاں ہے؟جنرل امجد نے کیا،کیا؟پرویز مشرف کے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ اور حافظ سعید دہشت گرد نہیں ، ان پر پابندی بھارت کے دباؤ پر لگائی گئی ، ہوسکتا ہے نئی دہشت گردی کی لہر پی ایس ایل کی وجہ سے ہو مگر یہ سمجھ لینا غلط ہوگا کہ پاکستان سے مکمل طور پر دہشت گردی ختم ہوگئی ہے ، اسلام کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کا پنجاب میں بہت بڑا گڑھ موجود ہے اور سیاستدان ان کا تحفظ کر رہے ہیں ، مسلم لیگ (ن) کے اہم لوگوں کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں،

جنرل امجد نے شریف خاندان کی ملوں کا کوئی ریکارڈ ضائع نہیں کیا ، سارا ریکارڈ نیب میں ہونا چاہیے ، میرے پاس کچھ نہیں ، پی پی اور (ن) لیگ والے باریاں لگا کر آتے ہیں جب بھی یہ آتے ہیں اپنا سارا ریکارڈ جلا دیتے ہیں ، ملک میں عدل وانصاف کا فقدان ہے ، ۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فرقہ واریت کا گڑھ ہے یہاں بھی کراچی طرز کا آپریشن کرنا چاہیے ، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اہم رہنماؤں سمیت حکومتی وزراء تک دہشت گردوں کے ساتھ ملے ہوتے ہیں ۔پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید کو فوری رہا کرنا چاہیے ، کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے ،حافظ سعید کے خلاف کاروائی بھارت کے دباؤ کی وجہ سے کی جا رہی ہے ، حکومت کو دہشت گردی اور کرپشن سے نمٹنا ہوگا ، مولانا مسعود اظہر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے اس کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے ۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ حافظ سعید کشمیر کاز کیلئے کام کر رہا ہے اس کے لوگ مقبوضہ کشمیر می رضاکارانہ کام کرنے جاتے ہیں ، کالعدم جماعت الدعوۃ پاکستان میں کسی دہشتگردی میں ملوث نہیں ، حافظ سعید طالبان اور القاعدہ کے خلاف ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،ڈان لیکس انسانی غلطی ہے یا سازش اس کا مجھے معلوم نہیں ہے ، جنرل امجد نے شریف خاندان کی ملوں کا کوئی ریکارڈ ضائع نہیں کیا ، سارا ریکارڈ نیب میں ہونا چاہیے ، میرے پاس کچھ نہیں ہے ۔

پرویز مشرف نے کہا کہ پی پی اور (ن) لیگ والے باریاں لگا کر آتے ہیں جب بھی یہ آتے ہیں اپنا سارا ریکارڈ جلا دیتے ہیں ، ملک میں عدل وانصاف کا فقدان ہے ، عدل وانصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کے کیسز میں میں نے دخل اندازی نہیں کی ، میں اپنے دور میں ہمیشہ ملک کی ترقی سے متعلق کام کئے اور اپنے دور حکومت کے 10سال میں کسی سے کوئی مراعات نہیں مانگی ، دبئی اور لندن کے فلیٹس شاہ عبداللہ کے پیسوں سے خریدے ،شاہ عبداللہ مجھے چھوٹا بھائی کہتے تھے وہ واحد میرے سامنے سموک بھی کر لیتے تھے ، انہوں نے 2009میں مجھے مراعات دیں ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں مسلم لیگی دھڑوں اور مہاجر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رکے ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت بنانا چاہتا ہوں ، میرے اوپر سیاسی نوعیت کے کیسز ہیں جس وجہ سے می فرنٹ سے لیڈ نہیں کر پا رہا یہ کیس ختم ہوگئے تو بڑی سیاسی قوت بنا کے دکھاؤں گا

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…