جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علامہ سید تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت ،ملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے ،راجہ فاروق حیدرکاآئی جی کوحکم

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مجلس وحدت المسلمین کے سینئر رہنما علامہ سید تصور نقوی الجوادی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر کو حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور پولیس کارروائی سے انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے محکمہ

صحت عامہ کو ہدایت کی ہے کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے مذہبی راہنما علامہ تصور نقوی الجوادی اور ان کی اہلیہ محترمہ کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں ۔ قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممتاز مذہبی سکالر علامہ مفتی سیدکفایت حسین نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعہ پر سخت افسوس کااظہار کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر انتہائی پرامن علاقہ ہے یہاں امن واخوت کی بہترین فضا قائم ہے ۔بیس کیمپ کے اندر انتشار اور شر پسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے ریاست سختی کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی پولیس کوہدایات جاری کردی ہیں کہ واقعہ کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ حاصل کی جارہی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…