بنوں (آئی این پی) پاک فوج کے تعاون سے جانی خیل میں 250 بے روزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کا پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں تحریری امتحان لیا گیا جس میں 500 میں سے 300 افراد پاس ہوئے۔ اس کے بعد کاغذات کی جانچ پڑتال
اور انٹرویو مکمل ہوئے۔ 250 نوجوانوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ان منتخب شدہ نوجوانوں کو کمپیوٹر ‘ سروئیر ‘ آ ٹو مکینک اور ڈرائیونگ کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کلاسز کا باقاعدہ آغاز ی کم مارچ سے گورنمنٹ ہائی سکول جانی خیل ایف آر بنوں میں متوقع ہے۔ کلاسز شام کو ہوں گی