اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر کریم خواجہ نے صوبہ پنجاب کو ‘دہشت گردوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبے کو تین ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کردیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ ‘
جنوبی پنجاب میں موجود کالعدم تنظیمیں نہ صرف پنجاب بلکہ پورے ملک میں نام بدل کر کارروائیاں کررہیہیں، مگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ حکومت اور ان تنظیموں کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘قومی ایکشن پلان ناکام ہوچکا ہے اور جو کارروائیاں کی گئیں ان کا مقصد صرف صوبہ سندھ کو ہدف بنانا تھا۔کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ ‘دوسرا خطرہ سرحدوں سے ہے جہاں سے دہشت گردوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں ایک مکمل آپریشن ہونا چاہیئے کیونکہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور اسے رینجرز کی مدد سے ان تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی۔