اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد بارے اہم شخصیت کا بڑا اعلان سامنے آگیا

datetime 15  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کا اعلان کر دیا، دہشتگردوں کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے کا عزم۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر لاہور میں سکیورٹی کے متعلق اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور اور حساس اداروں نے لاہور دھماکے پر آرمی چیف کوبریفنگ دی

جب کہ آرمی چیف نے لاہور دھماکےکے کرداروںکی نشاندہی اور مشکوک افغان باشندوں کی گرفتاری کو سراہا ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے ہدایت دی کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششیں تیز کی جائیں اور اس نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ایسے واقعات کے ذریعے ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ دہشتگردوں کے ماسٹرزمائنڈ ، فنانسرز ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور انہیں ڈھونڈ کر قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ان سے حساب لیا جائے گا جبکہ ملکی و غیر ملکی تمام دہشتگردوں کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ضرب عضب سے حاصل کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور قوم کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کی غیر انسانی وحشیانہ سوچ کو اپنے مضبوط عزم سے شکست دیں گے۔ آرمی چیف نے پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے بھی بھرپور تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کیلئے ہر قسم کی مدد دے گی اور فائنل شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گنگا رام ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی ہے جب کہ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک شہید کیپٹن احمد مبین کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کی والدہ کو یقین دہانی کرائی کہ احمد مبین سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…