منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

صورتحال سنگین،کیمسٹس کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل،سینکڑوں مریضوں کی حالت بگڑ گئی،انتہائی اقدام کا اعلان کردیاگیا

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ملتان/اسلام آباد/فیصل آباد /چنیوٹ (آئی این پی) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ڈرگ ترمیمی ایکٹ بل کی منظوری دے دی‘ صوبے میں نئے قانون کے خلاف میڈیکل اسٹورز، ادویات سازوں اور ڈسٹری بیوٹرز کی شٹر ڈان ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جبکہ پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بہزاد محمد اسحاق میو نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نے ڈرگ ایکٹ 2017ء پر دستخط کر کے جلتی پر تیل کا کام کیاہے، اگر حکومت پیچھے نہ ہٹی تو عدالت جائیں گے ،

بہزاد محمد اسحاق میو نے کہا  کہ ہم حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈرتے ،سرپر کفن باندھ کر نکلے ہیں، آخری دم تک لڑیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لے کر کم ازکم عارضی ریلیف دیں۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب نے منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں منظور کئے گئے ڈرگ ایکٹ کے قانونی مسودے پر دستخط کردیئے ہیں دوسری جانب سانحہ مال روڈ کے باوجود پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف پنجاب بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن، ڈرگ ایسوسی ایشن اور فارماسوٹیکل کمپنیوں کی ہڑتال دوسرے روز جاری رہی جسکے باعث میڈیکل اسٹورز بند ہونے سے ادویات نایاب ہوگئیں ہیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کیمسٹ و ڈرگسٹ ایسوسی ایشن اور فارما انڈسٹری نے شٹر ڈان ہڑتال کر رکھی ہے جب کہ فیصل آباد ،چینوٹ میں میڈیکل اسٹورز مالکان نے احتجاجی دھر نا دینے کا اعلان کردیا گوجرانوالہ ریجن میں میڈیکل اسٹورز دوسرے روز بھی نہ کھل سکے جب کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی تمام میڈیکل اسٹور بند ہیں جبکہ لاہور میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد اسحا ق میو ‘میاں غلام مرتضیٰ ، نسیم چشتی،آصف جا وید ، بابر امین نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 2017ء ء کے تحت ڈیڑھ ہزار قیمتی ادویات کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے جو کہ سراسر غیر آئینی و غیر قانونی ہے اور ہمیں کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف چند مخصوص سرمایہ داروں اور مگر مچھوں کو فائدہ دینے کے لئے ہمارے میڈیکل سٹورز کے لائسنس معطل کر رہی ہے ،3کھرب کی مارکیٹ پر اپنے منظور نظر خاندانوں کا قبضہ کروانے کی سازش تیار کی جا رہی ہے لیکن ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہر گز نہیں ڈرتے ، ہروقت اپنا کفن ساتھ لے کر پھرتے ہیں ،آخری دم تک لڑیں گے، دعوے سے کہتا ہوں کہ پو ری دنیا میں شیڈول جی کی پابندی کہیں نہیں ہے تو پھر حکومت ہم پر پابندی لگا کر کیوں لاکھوں خاندانوں کو بے روزگا رکرنا چاہتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…