ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ مال روڈ، خود کش حملہ آورکے اعضا فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )پولیس نے سانحہ مال روڈ سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی   جس میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 20 سے 22 برس کے درمیان تھی اور اس کی شناخت کے لیے اعضا نادرا کو بھجوادیئے گئے  ۔  لاہورپولیس نے وزیراعلی پنجاب  شہبازشریف کوسانحہ مال روڈ میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ فراہم کردی  ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شام ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کیلئے مذاکرات کررہے تھے۔ اسی دوران 20 سے 22 برس کا ایک شخص پیدل چلتا ہوا ہجوم کے قریب آیا اور اس نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ دھماکا اس قدرشدید نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ بارود کی وجہ سے قریب موجود دو گاڑیوں اور دو درجن سے زائد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دیسی ساخت کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی جس میں 8 کلو گرام بارود تھا، دھماکے کی جگہ موجود ٹرک اورنجی ٹی وی کی وین کی وجہ سے بارودی مواد کے اثرات دور تک نہیں پھیلے ورنہ بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔ واقعے کی تحقیقات سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی، حساس ادارے اور پولیس کی مختلف تفتیشی ٹیمیں بم دھماکے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہیں، فرانزک ٹیموں نے بارودی مواد اور دھماکے میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگ کے نمونے اکٹھے کرلیے ہیں، جب کہ خودکش بمبار کا ہاتھ، بال اور جسم کے دیگر اعضا بھی فرانزک لیب بھجوادئیے گئے ہیں، فرانزک حکام نادرا کے تعاون سے اس خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…