لاہور(آئی این پی )وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تمام ادارے ملک سیکیورٹی الرٹ پر کام کرتے ہیں ، سیکیورٹی الرٹ پی ایس ایل کے حوالے سے نہیں تھا ، پی ایس ایل فائنل کرانے پر مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اور دہشت گردوں کو انکے مذموم عزام میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وہ پیر کو لاہور دھماکے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کی معلومات کے مطابق دھماکہ خودکش تھا، سماء ٹی وی کی فوٹیج تحقیقات میں معاون ثابت ہوگی ، جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد معلومات لینے کے بعد بتائی جائے گی ، تمام ادارے مل کر سیکیورٹی الرٹ پر کام کر رہے ہیں ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی الرٹ پی ایس ایل کے حوالے سے نہیں تھا ، پی ایس ایل فائنل کرانے پر مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں
کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جس جگہ احتجاج تھا بالکل اسی جگہ دھماکہ ہوا ،سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پولیس کیلئے کنٹرول کرنا مشکل ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسی علاقے کے بارے میں تھریٹ موجود تھی اگر اس احتجاج کی کوریج نہ کی جاتی تھی تو احتجاج کو اتنی اہمیت نہ ملتی ، اگر میڈیا ہماری ہدایت کے مطابق احتجاج والی جگہوں کی کوریج نہ کرے تو خودہی احتجاج رک جائیں گےرانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی الرٹ پی ایس ایل کے حوالے سے نہیں تھا ، پی ایس ایل فائنل کرانے پر مکملسیکیورٹی فراہم کریں گے اور دہشتگردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جس جگہ احتجاج تھا بالکل اسی جگہ دھماکہ ہوا ، سینکڑوں افراد کی موجودگی میں پولیس کیلئے کنٹرول کرنا مشکل ہے