جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا براہ راست روس سے اہم معاہدہ،بات چیت آخری مراحل میں داخل

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت کی روس سے ہیوی ڈیوٹی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہو گئی ،پنجاب حکومت یہ ہیلی کاپٹر اس رقم سے کم قیمت پر حاصل کر پائے گا، جس قیمت پر بلوچستان حکومت کو اس ہیلی کاپٹر کی خریداری کی پیش کش کی گئی تھی۔نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دوسرے صوبوں کے مقابلے حیران کن طور پر پنجاب کا روس سے کم قیمت پر جدید ورژن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ایک ماہ کے اندر طے پاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ایک سے زائد جب کہ بلوچستان ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی، دوسری جانب خیرپختونخوا کی ٹیم ہیلی کاپٹر کا معائنہ کرنے کے لیے روس میں موجود ہے۔خیال رہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ برس 4اگست کو اپنا ہیلی کاپٹر افغانستان کے صوبے لوگرمیں گر کر تباہ ہونے کے بعد نیا ہیلی کاپٹر خرید رہی ہے۔پنجاب حکومت کا روسی ساختہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے روس جاتے ہوئے افغانستان میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔پنجاب حکومت کا ایک اور طیارہ 6سیٹر بیچ کرافٹ ہاکر تکنیکی خرابی کے باعث 2015ء سے گراؤنڈڈ ہے، جس کے بعد حکومت نے ایک اور جہاز خریدنے کی کوشش کی۔اس وقت پنجاب حکومت کے پاس وزیراعلیٰ کے لیے 12سیٹوں پر مشتمل ایک جیٹ ہے، مگر طیارے کے استعمال میں نہ آنے کے باعث ایک نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔پنجاب حکومت کا خراب ہونے والا 6 سیٹر طیارہ اس وقت جرمنی کی مینوفیکچرنگ کمپنی کی ورکشاپ میں ضروری مرمت کے لیے موجود ہے۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر اور جہاز کی خریداری سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے 2004ء میں کی تھی۔اس وقت پنجاب حکومت کے پاس کوئی بھی طیارہ موجود نہیں ہے اور ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ سے مہنگے کرائے پر ہیلی کاپٹر حاصل کیا جاتا ہے۔سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عالمی بولی کے بعد روس کو ہیلی کاپٹر خریداری کے لیے منتخب کیا گیا،

بولی میں روس کا حریف اٹلی تھا، مگر اس کی بولی کو قبول نہیں کیا گیا کیوں کہ روس کے مقابلے اٹلی کا ہیلی کاپٹر زیادہ مہنگا تھا اور اس کی قیمت 3 ارب تھی۔ذرائع کے مطابق ایم آئی 17ہیوی ڈیوٹی اور کثیر المقاصد کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر ہے، جس کی وجہ سے دیگر تمام صوبے بھی اس کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر دراصل انتہائی خراب موسمی حالات کے دوران امدادی اور ریسکیو کارروائیوں میں استعمال کے لیے موزوں ہے، جب کہ اس میں بیک وقت 26 مسافر سوار ہوسکتے ہیں اور اس کو کارگو کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق روس نے اس کی رقم 17.75 ملین (ایک کروڑ، 77لاکھ، 50ہزار) امریکی ڈالر بتائی ہے مگر صوبائی حکومت اسے مزید کم کروانے کی کوشش میں ہے۔ایک حکومتی عہدیدار کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ مارچ تک ہیلی کاپٹر خریدنے کے امکانات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…