منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

’’ وہ ہندو نجومی جسے بھارت سے خصوصی طور پر میاں نواز شریف کا ہاتھ دیکھنے کیلئے بلوایا گیاتھا ‘‘

datetime 13  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے خاص طورپرمیاں نوازشریف کی جنم کنڈلی نکالنے کے لیے پاکستان آنیوالے ایک ہندوجوتشی نے میاں نواز شریف کو تاحیات اقتدار میں رہنے کی نوید سنائی تھی تاہم اس پیشگوئی کے قریباً سال بعد ہی انہیں اقتدار سے محروم ہونا پڑا،میاں نواز شریف جب 1997ءمیں دوسری بار وزیراعظم بنے تو ایک ہندوجوتشی نےپیش گوئی کی تھی کہ وہ کسی نہ کسی پوزیشن میں تاعمر اقتدار میں رہیں گے۔

پاکستان کے ایک معروف اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے اس ہندو جوتشی کا نام پرکاش تھا۔ اس واقعہ سے آگاہ شیخوپورہ کے معروف ستارہ شناس کا کہنا ہے کہ ”پرکاش نے میاں صاحب کا تاحیات زائچہ بنا کر دعویٰ کیاتھا کہ نواز شریف کی زندگی کے زائچے میں موجود اقتدار کے خانے میں ستارے انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ان طاقتور ستاروں نے ہی ان کے دوسری بار وزیراعظم بننے کی راہ ہموار کی اور یہ کہ وہ ساری عمر وزیراعظم تو نہیں رہ سکتے لیکن کسی نہ کسی صورت اقتدار کی شکل دیکھتے رہیں گے۔“ ستارہ شناس کے بقول پرکاش کی اس پیشگوئی کے بعد ہی میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کی پرشکوہ عمارت کا افتتاح کیا تھا۔ وزیراعظم نواز شریف اس عمارت میں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن مغلیہ طرز تعمیر کے اس پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں نواز شریف کو بطور وزیراعظم رہنانصیب نہیں ہوا۔پرکاش کی پیشگوئی کے قریباً سال بعد پرویز مشرف نے ان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا، بعدازاں میاں صاحب کی طویل جلاوطنی تاریخ کا حصہ ہے۔لاہور کے ایک اور نجومی کے مطابق میاں نواز شریف دہلی کی ایک خاتون ستارہ شناس سونیا راج سے بھی اپنا زائچہ بنواتے رہے ہیں، سونیا راج پاکستان آمد پر حکومت پنجاب کی مہمان ہوا کرتی تھی۔ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور میں جب پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تو ان دنوں بھی سونیا راج لاہور آئی ہوئی تھی۔نجومی کے بقول گفتگو کے دوران اسے سونیا راج سے معلوم ہوا کہ اس نے نہ صرف میاں نواز شریف بلکہ چوہدری برادران کے زائچے بھی بنائے ہیں لیکن ان زائچوں سے متعلق سونیا راج نے کوئی بات نہیں کی ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…