پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کتنے اعلیٰ تعلیم یافتہ قیدی ہیں؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2017 |

راولپنڈی(آئی این پی)علم حاصل کرنے کے متوالے کہیں بھی ہوں علم سے مستفید ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔سینٹرل جیل اڈیالہ میں تعلیم یافتہ قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں قتل اور دیگر جرائم میں 39 ایم اے ، 289 گریجوایٹس سمیت 1951 تعلیم یافتہ قید ی شامل ہیں۔ جبکہ جیل کے 13 لٹریسی سینٹرز میں 221 قیدی اب بھی زیر تعلیم ہیں ، اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اڈیالہ جیل میں کل 1951 تعلیم یافتہ قیدی اور حوالاتی بند ہیں جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ قیدیوں کی تعداد 328 ہے ،۔تعلیم یافتہ قیدیوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ وہ افراد ہیں جو بے روزگاری کے باعث جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے پر مجبور ہوئے ،

جیل میں 656 قیدی ایف اے پاس ہیں جبکہ میٹرک پاس قیدیوں کی تعداد 967 ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جیل کے لٹریسی سینٹرز میں قیدیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس وقت جیل میں قائم تیرہ لٹریسی سینٹرز میں 221 قیدی زیر تعلیم ہیں جن میں سے چند قیدی ایم اے اور بی اے کے امتحانات کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں بند قیدیوں کی کل تعداد میں سے چالیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں جبکہ ساٹھ فیصد قیدی ایسے ہیں جو میٹرک بھی نہیں کر سکے



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…