منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فاٹا اورخیبر پختونخوا ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،اہم ترین اعلان

datetime 12  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنیکا باقاعدہ اعلان کرینگے ۔ وفاقی وزیر سرتاج عزیز کی سربراہی میں ریفارمز کمیٹی نے فاٹا کے تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوام ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگرسٹیک ہولڈر کی رائے معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات وزیر اعظم کو پیش کئے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے تحفظات بہت جلد دور کئے جائینگے ۔ افغانستان اور پاکستان میں امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے ۔

وہ اتوار کو چارسدہ میں سابق مسلم لیگی رہنماء اورنگریب خان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔اس موقع پر ضلعی صدر میاں ہمایون شاہ کاکا خیل ، رمضان خان رجڑ ، صفایت اللہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے وہاں کی عوام کی رائے اور خواہشات کے مطابق فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف باضابطہ اعلان کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کے تحفظات بہت جلد دور کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں عبد القادر بلوچ ،ذاہد حامد اوران پر مشتمل کمیٹی نے فاٹا کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے وہاں کے عوام، سول سوسائٹی ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سٹیک ہولڈر کی رائے معلوم کرکے تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کئے جبکہ فاٹا کے ایم این ایز اور سینٹرز کے سفارشات کو بھی رپورٹ کا حصہ بناکر وزیر اعظم کو کتابی شکل میں پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو ریفارم کمیٹی نے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی دونوں رہنماؤں کو قائل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت فاٹا کے عوام پر اپنی طرف سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کر رہی بلکہ فاٹا کے عوام کو اپنے مستقبل کے حوالے سے مختلف اپشن دی گئے جن میں علیحدہ صوبہ، گلگت بلتستان سٹائل اور خیبر پختونخوا میں ادغام کا اپشن شامل تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش ہے کہ روس ، بھارت اور افغانستان سمیت تمام پڑوسیوں سے مستحکم برادرانہ تعلقات قائم کئے جائیں اور بلخصوص افغانستان کے ساتھ تمام تناذعات خوش اسلوبی سے ختم کئے جائے کیونکہ دونوں ممالک کے باہمی بہتر تعلقات دونوں اقوام کے بہترین مفاد میں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…