اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نماز کی ادائیگی ہر مرد عورت پر فرض ہے اور نمازکے اوقات میں سچا مسلمان اس کی ادائیگی سے کبھی شرماتا نہیں کہ وہ کون سی جگہ پر اس فریضے کی ادائیگی کر رہا ہے یا آس پاس سےگزرتے لوگ کیا کہیں گے خاص کرجب آپ کسی مغربی ملک میں ہوں۔ مسلمان ہیں تو بس اللہ تعالیٰ کی عبادت کی پابندی اور اسکے احکامات پر
چلنے کی لگن ہونی چاہئے۔ایسی ہی ایک تصویر آج کل سوشل میڈیا پر نہ ختم ہونے والی بحث بن چکی ہے۔اس تصویر میں ایک شخص کو نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ایک نوجوان عام شاہراہ پرسندھی اجرک بچھائے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہے۔اس تصویر کے سوشل میڈیا پر ایک نہ ختم ہونے والی بحث نے جنم لے لیا ۔جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ بتائیں کہ یہ نوجوان کون ہے تو بیشتر لوگوں کا اندازہ درست ثابت ہوا کہ یہ نوجوان میر غلام مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہیں۔اس تصویر کے سوشل میڈیا پر چلنے کے بعد بحث نے دلچسپ موڑ لے لیا ہے۔ کچھ لوگ اس تصویراورنماز کی ادائیگی پر داد دے رہے ہیں توچند افراد اس تصویر کو سستی شہرت کا ذریعہ کہہ رہے ہیں ۔