بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

حافظ سعید پر عائد حکومتی پابندی غیر ضروری ہے،مخدوم سعیدالزمان عاطف

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

مٹیاری(آن لائن) پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم سعیدالزماں عاطف نے کہا ہےکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 7 مسلم ممالک پر عائد پابندی کے بعد دیگر مسلم ممالک کو آنکھیں کھولنی چاہیئے اور آپس میں یکجہتی کریں جس پر عمران خان کے موقف کی حمایت کرتا ہوں ۔ ہالا مخدوم ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کے حافظ سعید پر عائد حکومتی پابندی غیر ضروری ہے انہوں نے کہا کے پی پی حکومت کو مٹیاری ضلع سمیت سندھ کے عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینا چاہیئے

انہوں نے مزید کہا کے ضلع کے اندر پینے کی بہتری کے لیئے اعلان شدہ آر او پلانٹ بھی لگانے کے علاوہ اسپتالوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائے انہوں نے کہا کے آئی جی سندھ کے بیان میں کئی باتیں ٹھیک بھی ہیں جس میں حقیقت موجود ہے مزید کہا کے ملک کے اندر مسائل کا حل صحیح وقت پر اور جلد عوام کو انصاف فراہم کرنا ہے جس کے لیئے قومی اسمبلی مں بھی آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کے پی پی پانامہ کیس سمیت دیگر مسائل پر پرامن احتجاج کررہی ہے لیکن عمران خان کی طرح سڑکوں پر نہیں آئے ہیں انہوں نے کہا کے حکومت کو فوری بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کرے اور امن امان کے مسائل کو حل کرے اور کرپشن سے عوام کو نجات دلائے انہوں نے کہا کے میں نے مٹیاری ضلع کے ترقیاتی کاموں کے لیئے خصوصی پیکج دینے کے لیئے وزیر اعلا سندھ سید مراد علی شاہ سے بات کی تھی جنہوں نے وعدہ کیا لیکن عملدرآمد نہ ہوسکا ہے مزید کہا کے اگر ہمارے اتحادی محمد علی شاہ جاموٹ بھی وزیر اعلا سندھ سے ملاقات کرکے مٹیاری ضلع کی ترقی کی بات کی ہے اور انہیں وزیر اعلا نے یقین دہانی کی ہے تو یہ خوش آئند عمل ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے ہمیں عہدوں کی ضرورت نہیں ہے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے خواہشمند ہیں انہوں نے پیر پگارا اور ہم سماجی طور ہمیشہ ساتھ رہیں جبکہ سیاسی طور کچھ پتا نہیں ہے اس موقع پر سروری جماعت کے صوبائی رہنما محمد بچل مغل،وسیم، محمد علی شاہ موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…