پاکستان کے اہم علاقے میں ریکارڈ توڑ برف باری،وہ ہوگیا جس کا سوچا تک نہیں تھا،صورتحال انتہائی تشویشناک

8  فروری‬‮  2017

سکردو (آئی این پی ) بلتستان کے چاروں اضلاع میں برف باری کا سلسلہ جاری ،شدید برف باری سے بجلی اور سڑکوں کا نظام مفلوج چار روز کے دوران 500کے قریب بجلی کے کھمبے ،400کلو میٹر سے زائد ٹرانسمیشن لائن ،50سے زائد ٹرانسفارمر تباہ ،6مکانات اور سینکڑوں جانور برف میں دب گئے۔ جبکہ 70فیصد بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ چار روز سے منقطع ہے ۔

ریکارڈ توڑ برف باری سے ریجن کے بالائی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو گئے ہیں جہاں 8فٹ کے قریب برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں ۔روندو کے علاقے بشو،گنجی،اور شگر کے ارندو میں شدید برف باری اور برفانی تودے کے باعث 6مکانات ،سینکڑوں جانور اور پھل دار درخت دب گئے ہیں۔ چار روز سے جاری برف باری سے سب سے زیادہ بجلی اور سڑکوں کا نظام مفلوج ہوا ہے اور کروڑوں روپے مالیت کے پول ،ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمر تباہ ہو گئے ہیں سڑکوں کی بندش اور شدید برف کے باعث امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…