پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

ملک ریاض نے پاکستان کا کونسا بینک خرید لیا؟

datetime 8  فروری‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹائون لمیٹڈ کمپنی نے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بنک خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی کمپنی بحریہ ٹائون لمیٹڈ نے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بنک خرید لیا ہے۔ مذکورہ بنک کی خرایداری کیلئے تمام تر ذمہ داریاں معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کی کمپنی اے کے ڈی سیکورٹیز کو دی گئی ہیں۔ اے کے ڈی سیکورٹی

کمپنی نے بنک چیئرمین کو جاری ایک خط میں کہا ہے کہ بحریہ ٹائون پرائیویٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے تمام قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے 3 کروڑ 13 لاکھ 84 ہزار 24 شیئرز جو کہ مجموعی حصص کا 71 اعشاریہ 16 فیصد بنتے ہیں خرید نے کا اور شیئرز کی خریداری کے ساتھ بینک کے انتظامی حقوق بھی حاصل کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔بحریہ ٹائون لمیٹیڈ کی جانب سے ایکسورٹس انویسٹمنٹ بنک کا انتظام و انصرام اے کے ڈی سیکورٹیز کو سونپا گیا ہے۔ اسکورٹس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ ایسکورٹس گروپ آف کمپنیز کا حصہ تھا۔ گروپ کے چیئرمین بشیر احمد نے 1996 میں یہ بینک قائم کیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…