راولپنڈی(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سیاست میں اپنی پیشن گوئیوں کے لیے بہت زیادہ مشہور ہیں لیکن اب انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے پیشن گوئی کر کے سب کو حیران کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس بار پی ایس ایل ٹرافی کراچی کنگز کے نام جائے گی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کراچی کنگز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایونٹ میں اسے ہارٹ فیورٹ
قرار دے دیا ہے۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں اپنے شہر کی ٹیم کو سپورٹ کروں گا تاہم بعد ازاں جب انہیں بتا یا گیا کہ راولپنڈی کی ٹیم نہیں ہے ،اسلام آباد کی ٹیم ہے۔اس پر شیخ رشید نے اسلام آباد یونائیٹڈ پر کراچی کنگز کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کی حمایت کروں گا اور پورا یقین ہے کہ کراچی کنگز ہی ایونٹ کی فاتح بنے گی۔