اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شوکت بسرا پر حملہ کیو ہوا، محرکات کیا تھے؟ ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے اہم انکشافات کرتے ہوئے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شوکت بسرا نے ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین کی فیکٹری پر دھاوا بولا جس پر فائرنگ کا تبادلے میں وہ خود زخمی جبکہ ان کا ایک ساتھی ہلاک ہو ا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد ن لیگ کی حکومت کو کمزور کرنا ہے، پیپلزپارٹی کو اپنی سیاست زندہ کرنے کیلئے پنجاب میں لاشیں درکار ہیں اور یہ ایک لاش تھی۔