پشاور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے میڈیا کے ساتھ قریبی روابط اور پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے میڈیا کے ساتھ مضبوط کوارڈینیشن رکھنے کی غرض سے رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی کو اہم ذمہ داریاں حوالہ کرنے فیصلہ کیا ہے
شوکت یوسفزئی پارٹی کے صوبائی ترجمان کی حیثیت سے میڈیا میں پارٹی پالیسیوں کا دفاع کرنے کیلئے رواں ہفتے سے میدان میں اتریں گے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے دورہ پشاور کے موقع پر اس امر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کا پارٹی کی سطح پر مؤثر جواب نہیں دیا جا رہا چنانچہ ان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی کو اب اس حوالے سے ذمہ داریاں حوالہ کر دی گئی ہیں جو ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ پریس کانفرنس کر کے پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیا کریں گے وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی عارف یوسف ان کی معاونت کرینگے۔