پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

دشمن کے ہوش اڑ گئے ۔۔پاکستان نے خطرناک ترین جنگی طیارے کے تھرڈ بلاک کی تیاری شروع کر دی

datetime 6  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)پاک فضائیہ اپریل 2017 میں نئے جے ایف سترہ بی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ شامل کرلے گی جس کے ساتھ ہی جے ایف سیون تھنڈر لڑاکا طیاروں کے جدید ترین بلاک تھری طیاروں کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے گا، یہ جہاز چنگڈو ایروسپیس کارپوریشن اور پاک فضائیہ نے مل کر تیار کیا ہے۔پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جدید ترین ماڈل بلاک تھری تیار کرے گا جس کے لئےابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس حوالے سے منظوری دیدی گئی ہے اور حکومت نے ضروری بجٹ بھی مختص کردیا ہے۔

اس سے قبل جے ایف سترہ بلاک ون دو ہزار سات جبکہ جے ایف سترہ بلاک ٹو دو ہزار تیرہ میں شروع کئے گئے تھے۔اپ گریڈ کئے گئے ماڈل میں جدید ترین ایوی اونکس سسٹم، ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی۔بلاک تھری کے فریم، ایوی اونکس اور کاک پٹ کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایکٹو الیکٹرانکلی سکینڈ ایرے ریڈار، ہیلمنٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم کا اضا فہ کیا گیا ہے ۔مذکورہ طیارہ جدید ترین سہولیات سے لیس اور دشمن کے ہوش ٹھکانے لگانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…