منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

یوم یکجہتی کشمیر، پیرس میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے سکھ کیمونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(آن لائن )یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیرس میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے پاکستانی، کشمیری اور سکھ کیمونٹی کی طرف بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں جاری کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کرنے اور انڈین حکومت کی کشمیریوں پر بربریت کے خلاف انڈین سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ،پاک پریس کلب فرانس ،پاکستان پریس کلب فرانس اور دوسری سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے علاوہ سکھ کیمونٹی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم وبربریت کا بازار بھارتی فوج نے کشمیر میں جاری رکھا ہوا وہ اگر کسی مسلمان ملک میں ہورہا ہوتا تو انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر کب کا نوٹس لے چکے ہوتے مگر کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے یا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیںیہ ان کا دوہرا معیار ہے جو اب مزید نہیں چل سکتا ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف مزید موثر بنانا ہوگا اورسفارتی سطح پر دنیا کو بتانا ہوگا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا قاتل ہے مقررین نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ان کا نوٹس لے کر بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب۔آرگنائزر حاجی مذمل ،نائب صدر سبط مذمل۔چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل شمروز الہی گھمن ،مرزا خالد بشیر پاک پریس کلب فرانس ۔پی ٹی آئی کے ابرار کیا نی ،یاسر قدیر۔ق لیگ کے مرزا نصیر احمد ،کشمیری رہنما راجہ اشفاق احمد ،زاہد ہاشمی۔صدر پاکستان پریس کلب عتیق الرحمن۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے انڈین حکومت کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے جلسہ میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے انڈین فوج کشمیرسے نکل جائے ۔کشمیر کو آزاد کرو۔ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انڈیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت بند کرے ،جیسے نعرے بھی لگائے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…