اسلام آباد (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں پیش رفت ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کےمطابق پولیس اہلکار سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کے سامنے پیش ہو کر گرفتاری دیدی۔
ادھرتیمور ریاض کیساتھ گاڑی میں موجود 20سالہ سونیا نامی لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتایاہےکہ تیمورسے3 سال سے دوستی تھی ، 29 تاریخ سے اسلام آباد آئی تھی۔جمعرات کی رات کھانے کے وقت بھی ساتھ تھے، سبزی منڈی کی طرف سے آئے اور آئی جےپی روڈجانا تھا۔ تیمور ریاض کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پیچھے سے نہیں سائیڈ سے نشانہ بنایا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر تیمور کو پیچھے سے گولی ماری گئی تھی۔واضح رہے گزشتہ دنوں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی تھی جس سے تیمور موقع پر جاں بحق ہو گیا تھاجبکہ پولیس اہلکارسمیع اللہ موقع سے فرارہوگیاتھا۔