پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

اسلام آبادمیں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس کانسٹیبل نے گرفتاری دیدی،افسوسناک انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی)تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں کاپر فائرنگ کر کے تیمور ریاض نامی نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس کانسٹیبل سمیع اللہ نیازی نے گرفتاری دے دی،کانسٹیبل سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز کے سامنے پیش ہوکر گرفتاری دی،ملزم کو  پیر کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا،سمیع اللہ کا ساتھی کانسٹیبل تاحال روپوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو تھانہ سبزی منڈی فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم کانسٹیبل سمیع اللہ نے ایس ایس پی آپریشنز ساجید کیانی کے سامنے سرنڈرکیا اور گرفتاری دی،ملزم کو تھانہ آئی نائن تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے اور پیر کو اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کا جسمانی ریمانڈ لے کر کیس کی تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔پولیس کے مطابق سمیع اللہ کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود دوسرا کانسٹیبل تاحال روپوش ہے اس کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ تین روز قبل آئی ٹین میں پولیس اہلکاروں نے ایک کار سوار کو نہ رکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ کار میں موجود سونیا نامی لڑکی محفوظ رہی تھی۔ فائرنگ کرنے والا اہلکار سمیع اللہ نیازی اپنے ساتھ سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا، دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ،مقتول کے ورثاء نے لاش آئی جے پی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا تھا،مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی نذر آتش کر دی تھی ، انتظامیہ اور پولیس کے سینئر افسروں سے مذاکرات کے مطابق مظاہرین نے سڑک کھول دی تھی ، پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر تھانہ سبزی منڈی کے ایس ایچ او سلیم اقبال شاہ کو معطل کر دیا گیا تھا ، کار میں سوار لڑکی کی والدہ نے کہا ہے کہ میری بیٹی سونیا کی تیمور سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…