اسلام آباد(نیوزڈیسک)معاملات بگڑتے دیکھ کرقطر نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے،شریف خاندان کیلئے اب تک کی سب سے بُری خبر،تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں اہم ترین ثبوت سمجھے جانے والے قطری شہزادے حمد بن جاسم کے خطوط کے بارے میں قطری حکومت نے باضابطہ موقف جاری کردیاہے اور ان خطوط سے مکمل طورپرلاتعلقی کا اظہار کیا ہے ،ایسے وقت میں جب پاناما لیکس کیس انتہائی اہم موڑ پر ہے
یہ شریف فیملی کے لئے سب سے بڑا جھٹکا قراردیاجارہاہے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان میں تعینات قطری سفیر سقر بن مبارک نے ان خطوط سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ قطری حکومت کا خطوط سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ شہزادے کے ذاتی خطوط ہو سکتے ہیں۔