بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نوشکی ،دلہا دلہن سمیت 65افراد دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،ہیلی کاپٹر کی اڑان ناممکن ،پاک فوج نے تشویشناک تفصیلات جاری کردیں

datetime 4  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی /نوشکی (آئی این پی)پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نوشکی میں دلدل میں پھنسے باراتیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چاغی کے علاقے ڈھاک میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ایف سی کی امدادی کارروائی جاری ہیں۔متاثرین نوشکی سے تہتر کلومیٹر کے فاصلے پر واقع صحرائی علاقے ڈھاک میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

انتہائی خراب موسم اور برفباری کے باعث ہیلی کاپٹر کی اڑان ناممکن ہے۔ تیز بارش کیچڑ اور دلدلی صورتحال کے باعث گاڑیوں کا متاثرین تک پہنچنا مشکل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کی مزید چار پیدل پارٹیاں بمعہ ڈاکٹرز متاثرین تک مختلف راستوں سے پیدل پہنچنے کی کوششیں کررہی ہیں ۔ ڈھاک کے قریب ایف سی اہلکاروں پر مشتمل پہلی پارٹی موقع پر پہنچ چکی ہے ۔کیچڑ اور دلدل میں پھنسے باراتی بچوں اور خواتین کو پہلے مرحلے میں بحفاظت باہر نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ موقع پر متاثرین کو خوراک کمبل اور ادویات بھی مہیا کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چھ گاڑیوں پر مشتمل باراتی قافلہ جس میں دلہا دلہن سمیت 65افراد شامل تھے چاغی سے نوشکی آتے ہوئے شدید برف باری کے باعث رات گئے زارو کے مقام پر پھنس گئے جس کا فاصلہ نوشکی سے تقریبا 80کلو میٹر ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…