لاہور(آئی این پی) وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے بھائی یاسر تارڑ کو ون وے کی خلاف ورزی اور وارڈنز کیساتھ بدتمیزی پر شادمان پولیس نے حراست میں لے لیا‘ گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ بھی درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غوث الاعظم روڈ پر ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک وارڈنز نے گاڑی نمبر ایل ای ایف 4564 کو روکا
جس پر مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص یاسر تارڑ نے ٹریفک وارڈنز سے بدتمیزی کی اور خود کو وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا بھائی ہونے کا دعوی کیا۔ وارڈنز نے یاسر تارڑ کو پیرو فورس کے ذریعے شادمان پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جہاں یاسر پولیس اہلکاروں سے بھی بدتمیزی کرتا رہاشادمان پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے،ون وے کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کرنے کی بنا پر یاسر تارڑ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔