لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کےچیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہاہے کہ اگرمیں چیف سلیکٹرکی بجائے کوچ ہوتاتواس سے ٹیم کوزیادہ فائدہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ہرکھلاڑی کوایک دن کرکٹ کوالوداع کہناہوتاہے اس لئے قومی ٹیم کے ہیروزکوعزت کے ساتھ رخصت کرناچاہیے ۔
انضمام الحق نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سابق کرکٹرزکی آل پارٹیزکانفرنس بلانے کامقصدجدید کرکٹ میں ترقی کےلئے مشاو رت کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ 2019کےلئے مصباح الحق اور یونس کے متبادل سمیت کھلاڑیوں کی تلاش کررہے ہیں ۔انضمام الحق نے کہاکہ یونس اور مصباح الحق کے متبادل کے طورپرسلمان بٹ کانام زیرغورہے اوران کے بارے میں جلد ہی حتمی فیصلہ کرلیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شرجیل خان اوربابراعظم کی اعلی کارکردگی اس بات کابڑاثبوت ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ۔