منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

مصر میں پھنسے کویتی بحری جہاز, پاکستانیوں نے وطن پہنچ کر سفارت خانے سے کیا کہا ؟

datetime 3  فروری‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مصرمیں پھنسے کویتی بحری جہاز کے عملے کے9 پاکستانی اراکین طویل جدوجہد کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وطن پہنچنے وا لے جہاز کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔مصری سمندر میں کویتی مال بردار جہاز میں گزشتہ 6 ماہ سے محصور پاکستانی عملے کے مزید9 اراکین پاکستانی سفارتخانے

 

کی مدد سے وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے والے چیف آفیسر محمد جمیل کا کہنا ہے کہ طویل جدوجہد کے بعدوطن پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس کا مکمل سہرا پاکستانی میڈیا اور سفارت خانے کے سر جاتا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے رابطہ کے باوجود مدد نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ کویت کی شپنگ کارپوریشن نے ورکرز کو ان کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے۔اراکین نے بتایا کہ جہاز کے کپتان کو خرابی صحت کی بنا پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی طبیعت بہتر ہونے کے بعد پاکستان واپس بھیجا جائے گا جس کی وجہ سے انہوں نے پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کرلیے۔واضح رہے کہ ملازمین 8 اگست کو کراچی سے روانہ ہوئے تھے اور دبئی سے ہوتے ہوئے کویت پہنچے تھے ،وہاں سے ملازمین بحری جہاز پر سوار ہوئے اور مصر پہنچے جہاں وہ 6 ماہ سے پھنسے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…