لاہور(آئی این پی) پو لیس اورحساس اداروں نے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے لاہور کے شہریوں کو ایک بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ہے اور منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راوی پل کے قریب سے 12 سالہ خود کش حملہ آواربچے کوحراست میں لے لیا ہے
بچے سے خودکش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے مہمند ایجنسی سے آنے والے دہشتگرد نے کنہار سے ٹریننگ لی اور سرکاری عمارت، تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور ریلوے سٹیشن کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد کے ساتھ اس کا ہینڈلر بھی پکڑا گیا ہے جن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاواضح رہے محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے 25جنوری کو الرٹ جاری کیاتھا۔