کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومتی اداروں نے سندھ حکومت کو ماموں بنا کر کروڑوں ڈکار لئے، تفصیلات کے مطابق وفاقی اداروں نے کراچی اور حیدر آباد کے درمیان سپر ہائی وے کی تعمیر و مرمت کرنے کے بعد مذکورہ سڑک کو موٹر وے کا نام دے کر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ۔ جس پر چیف سیکرٹری سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی اداروں کے فراڈ کا پول کھولتےہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سپر ہائی وے کی مرمت کے بعد نہ صرف اس کو موٹر وے کا نام دیا گیا بلکہ ستم ظریفی یہ کہ ٹول ٹیکس کی مد اضافہ کرتے ہوئےکروڑوں روپے ہضم بھی کئے جا چکے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی اس حرکت پر صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی نہیں رہے گی معاملے کو شفاف نہ کیا گیا تو ٹول پلازہ اکھاڑ پھینکیں گے۔