جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی ایجنسی ’’را‘‘حافظ سعید اور کن 4 لوگوں کو نشانہ بنانے والی تھی؟

datetime 1  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پروگرام میں ڈاکٹر شاہد مسعود نےحافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ حافظ سعید کوان کے ساتھیوں کے ہمراہ نشانہ بنانا چاہتی ہے جس کے لئے

بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ نے تحریک طالبان پاکستان اور پنجاب اور سندھ میں موجود اپنے سلیپر سیلز کو ایکٹیویٹ کر دیا ہے، ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ اس حوالے سے سرحد پار سے کچھ ایسی’’ انٹیلی جنس انٹرسیپشنز ‘‘کیچ کی گئی ہیں جس سے ریاستی اداروں کو مکمل یقین تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے تحریک طالبان پاکستان جو کہ افغان سرزمین پر موجود ہے کو اور پنجاب اور سندھ میں موجود اپنے خفیہ سلیپر سیلز کو اس حوالے سے ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔ ان انٹیلی جنس معلومات کے ملتے ہی ریاستی اداروں نےحافظ سعید اور ان کے 4ساتھیوں کو فوری طور پر حفاظتی نظر بندی میں ڈال دیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حافظ سعید کے حوالے سے پاکستان پر بھارتی اور امریکی دبائو موجود ہے مگر انہوں نے اس تاثر کو حالیہ نظر بندی کے حوالے سے مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ نظر بندی حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی حفاظت کیلئے عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ اپنی نظر بندی سے چند دن قبل حافظ سعید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے روایتی انداز میں بھارتی اور امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حوالے سے اپنے مخصوص موقف کو دہراتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…