اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن اپنے پروگرام میں نےنجم سیٹھی کے حوالے سے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہےکہ نجم سیٹھی نے اپنے گھر کے باہر غیر قانونی طور پرحفاظتی حصار بنا رکھا ہے جس میں بیرئیر اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جس سے ان کے پڑوسی اور پاکستان کی اہم شخصیتکے ضعیف العمر صاحبزادے شدید تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے معروف اینکر پرسن نے انکشاف کیا ہے کہ نجم سیٹھی کے گھر کے گرد غیر قانونی حفاظتی حصار جس میں بیریئر اور بلاکس موجود ہیں جس سے ان کے پڑوسی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور ان کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کا شکار پاکستان کی اہم شخصیت اور پیکجز کمپنی کے فائونڈر مراتب علی کے 91سالہ صاحبزادے بابر علی بھی ہیں جو کہ اپنی ضعیف العمر ی کے باعث ان رکاوٹوں سے شدید پریشان ہیں اور انہیں نقل و حمل میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ وہی پیکجز کمپنی کے فائونڈر مراتب علی ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کے وقت قائداعظم محمد علی جناحؒ کو پاکستان کے انتظامی امور چلانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بلینک چیک پیش کیا تھا اور اپنے تمام اثاثہ جات پاکستان کی ضروریات کے لئے وقف کرنے کا عندیہ دیا تھا۔