اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے وزارت داخلہ کی اپیل خارج کر دی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے وزارت داخلہ سے استفسار کیا کہ کیا ایان علی کا نام قتل کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا؟جب تفتیشی افسرکا قتل ہوا تو ایان جیل میں تھی لگتا ہے آپ ہر قیمت پر ملزمہ کو
روکنا چاہتے ہیں۔وزارت داخلہ کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایان کو شامل تفتیش کرنے کیلئینام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔ اس لیے دفعہ 109 کے تحت ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے آج تک 109 کے تحت کتنے ملزمان کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کی اپیل خارج کردی۔