پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

حافظ محمد سعید اور دیگر رہنمائوں کی نظربندیوں کیخلاف ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے

datetime 31  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) جماعۃالدعوۃ پاکستان، تحریک آزادی جموں کشمیر اور المحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت مختلف جماعتوں اور سول سوسائٹی کی طرف سے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنمائوں کی نظربندیوں کیخلاف منگل کو بھی لاہور ،فیصل آباد، گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدر آباداورمظفر آباد سمیت ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعۃالدعوۃکی طرف سے پنجاب اسمبلی کے باہرمال روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسی طرح المحمدیہ سپیشل پرسن کی جانب سے گونگے بہرے افراد بھی مظاہرہ میں شریک ہوئے۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، قاری یعقوب شیخ،مولانا سیف اللہ خالد، ابوالہاشم ربانی و دیگر نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنمائوں کی نظربندی کے باوجود یکجہتی کشمیر کے پروگرام بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ کارکنان جلسوں، کانفرنسوں، کشمیر کارواں اور دیگر پروگراموںمیں شرکت کر کے دنیا کو مضبوط پیغام دیںکہ گرفتاریاں ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔ حالیہ نظربندیوں کیخلاف سول سوسائٹی نے بھی مختلف شہروںمیں احتجاج کیااور شدید مذمت کی۔ احتجاجی مظاہروں میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس دوران انڈیا کے جھنڈے بھی نذر آتش کئے جاتے رہے۔ مظاہروںمیں شریک افراد کی طرف سے جماعۃ الدعوۃ کے حق میں جبکہ انڈیااور امریکہ کے خلاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ شرکاء نے بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جماعۃ الدعوۃ اورحافظ محمد سعید کے حق میں تحریریں درج تھیں۔بھارتی دبائو پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کی نظربندیوں پر شرکا میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔پنجاب اسمبلی کے باہر جماعۃالدعوۃ لاہور اور المحمدیہ سپیشل پرسن کی جانب سے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مظاہروں سے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی،مولانا سیف اللہ خالد، حافظ محمد مسعود، جماعۃالدعوۃ لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی،انجمن تاجران ہال روڈ کے جنرل سیکرٹری معظم علی خاں، صاحبزادہ عارف نعیم، مولانا شکیل الرحمن ناصر، قاری شفیق قادری، عبدالحمید بھٹہ، علی عمران شاہین،عبدالحفیظ رانا ایڈووکیٹ، مولانا مسعود الرحمن جانباز، حافظ عثمان شفیق، انجینئر محمد حارث ودیگر نے خطاب کیا۔دفاع پاکستان کونسل اور جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کا حکم نامہ اسلام آباد سے نہیں دہلی اور واشنگٹن سے آیا ہے۔ وہ پہلے بھی گرفتار ہوئے اور اس فیصلہ کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن جماعۃالدعوۃ کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔انہوںنے کہاکہ نظربندی کے باوجود یکجہتی کشمیر کے پروگرام بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ کارکنان جلسوں، کانفرنسوں، کشمیر کارواں اور دیگر پروگراموںمیں شرکت کر کے دنیا کو مضبوط پیغام دیںکہ گرفتاریاں ہمیں کشمیریوں کی حمایت سے نہیں روک سکتیں۔

مولانا سیف اللہ خالد، جماعۃالدعوۃ لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی،حافظ محمد مسعود،انجمن تاجران ہال روڈ کے جنرل سیکرٹری معظم علی خاں، صاحبزادہ عارف نعیم، مولانا شکیل الرحمن ناصر، قاری شفیق قادری، عبدالحمید بھٹہ، علی عمران شاہین،عبدالحفیظ رانا ایڈووکیٹ، مولانا مسعود الرحمن جانباز، حافظ عثمان شفیق، انجینئر محمد حارث ودیگر نے کہاکہ پاکستانی قوم ان بلا جواز نظربندیوں کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہیں فی الفور ختم کیا جائے۔ حافظ محمد سعید و دیگر کو بھارتی دبائو پر نظربند کیا گیا اور انڈیا کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جماعۃالدعوۃ ایک محب وطن جماعت ہے جس کے خلاف پورے ملک میں ایک ایف آئی آر بھی نہیں ہے۔ حافظ محمد سعید نے حریت لیڈروں کے ہمراہ 2017ء کو کشمیر کے نام کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد بھارتی دبائو پر یہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملتان میں تحریک آزادی جموں کشمیر کی طرف سے نواں شہر چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے چیئر مین نظریہ پاکستان رابطہ کونسل قاری محمد یعقوب شیخ،سابق صدر ہائی کورٹ بارسید اطہر شاہ بخاری،رہنما پیپلز پارٹی عبداللہ میو،تحریک آزدی جموں کشمیر جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران،صدرجمیعت علمائے پاکستان ملتان سیدکفیل شاہ بخاری ،تحریک آزادی جموں کشمیر ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد،ایڈوکیٹ فیصل میونے خطاب کیا۔ اس دوران بھارتی جھنڈے بھی جلائے گئے۔ مظاہرین کی طرف سے حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ اور کیا جماعۃالدعوۃکا جرم خدمت انسانیت ہے؟ جیسی تحریریں درج تھیں۔ فیصل آباد میں سول سوسائٹی اور جماعۃالدعوۃ کی طرف سے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی۔ مظاہرہ اور ریلی سے جماعۃالدعوۃ فیصل آباد کے مسئول فیاض احمد،قاری عبدالشکور،بصیر احمد، حق نواز، عبدالرزاق عابد و دیگر نے خطاب کیا۔ گوجرانوالہ میں مرکز ام القریٰ جی ٹی روڈ سے شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرہ اور ریلی سے جماعۃالدعوۃ گوجرانوالہ کے مسئول احسان اللہ، سکھ رہنما جسی سنگھ و دیگر نے خطاب کیا اور حافظ محمد سعید و دیگر کی نظربندیوں کی سخت مذمت کی گئی۔ اسلام آبادمیں سول سوسائٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ راولپنڈی میںلیاقت باغ کے سامنے سول سوسائٹی اور جماعۃالدعوۃ کی طرف سے بڑے مظاہرے کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں سے جماعۃالدعوۃ اسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن ، مولانا عبدالرحمن و دیگر نے خطاب کیا۔کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کراچی کے مسئول مزمل اقبال ہاشمی،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی، علیم غوری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا احسان، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان، جماعت غربا اہلحدیث کے رہنما انس مدنی، جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما حافظ صادق، جماعۃ الدعوۃ کے رہنما شاہد محمود، حافظ محمد امجد و دیگر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران غلطیاں دہرانے سے باز آئیں،

کشمیریوں کی حمایت میں اٹھنے والی آواز دبائی نہیں جاسکتی۔ حافظ محمد سعید کی نظر بندی سے ملک میںبھارتی ایجنڈا پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ بھارت و امریکہ کے اشاروں پر چلنے والی حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی ختم نہ کی گئی تو شہر کی ہر سڑک پر احتجاج ہوگا۔ یوم کشمیر کے پروگرامات بھی پہلے سے بڑھ کر ہوں گے۔

حیدر آباد میں مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ سے پریس کلب تک بڑی ریلی نکالی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعۃالدعوۃ سندھ کے مسئول فیصل ندیم، محمد عابد، محمد عبداللہ و دیگر نے خطاب کیا۔ میر پوراور مظفر آباد میں بھی حافظ محمد سعید کی نظربندی کیخلاف
شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلیاں نکالی گئیں اور زبردست احتجاج کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…