اسلام آباد(آئی این پی)جماعت الدعوۃ کے امیر حافط سعید کو جامع قادسیہ چوبرجی میں چار ساتھیوں سمیت 6ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا ، ان کے ساتھیوں میں عبیداللہ عبید، ظفر اقبال ، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز شامل ہیں ۔ پیر کوایک نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حافظ سعید سمیت پانچ افراد کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
حافظ سعیداور انکے ساتھیوں کوجامع قادسیہ چوبرجی میں نظر بند کیا گیا ،یہ نظر بندی چھ ماہ کیلئے ان کے حفاظتی اقدامات کے طور پر کی گئی ہے ۔ان کے ساتھیوں عبیداللہ عبید، ظفر اقبال ، عبدالرحمان عابد اورقاضی کاشف نیاز شامل ہیں۔وزارت داخلہ نے چار روزقبل جماعت الدعوۃ ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور ان پانچوں افراد کے نام واچ لسٹ میں ڈالے تھے اور ان افراد کو شیڈول 2کے تحت نظر بند کیا گیا اور دونوں تنظیموں کو بھی شیڈول 2کے تحت واچ لسٹ میں رکھا گیا تھا ،یہ پانچ افراد دونوں تنظیموں کے فعال رکن تھے۔محکمہ داخلہ نے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو جس عمارت میں نظر بند رکھا ہے اس تمام ایریا کو جیل قراردے دیا ۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جماعت الدعوۃ کے 12دفاتر سے متعلق سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کردیا گیا ،حافظ سعید اورانکے ساتھیوں کی نظر بندی کا فیصلہ 27جنوری کو وفاقی وزارت داخلہ کے اہم اجلاس میں ہوا تھا اور مزید افراد کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے ۔