اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے پہلے ہی ماڈل کو دوبارہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر رکھنے پر غور کر رہی ہے ، ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گی ۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ماڈل ایان علی کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وزارت داخلہ کی سندھ ہائیکورٹ کی اپیل مسترد ہونے پر وزارت داخلہ نے ماڈل کا نام ابھی تک ای سی ایل سے نہیں نکالا ۔ ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کرے گی ۔ دوسری طرف سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کا نام ای سی ایل پر دوبارہ ڈالے جانے کا امکان ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ اگر ایان علی اگر بیرون ملک چلی گئی تو واپس نہیں آئے گی