جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ترک سکول ملازمین کا پاکستان چھوڑنے سے انکار۔۔ وزارت داخلہ نے جواب میں کیا، کیا؟

datetime 30  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاک ترک سکولوںکے ملازمین نے پاکستان چھوڑ کر ترکی جانے سے انکار کر دیا ،سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرلیا گیا ،یو این ایچ سی آر نے ساڑھے تین سو ملازمین و ان کے اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ترک سکولز ملازمین نے ترکی جانے سے انکار کر تے ہوئے

سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسلبرائے انسانی حقوق(یو این ایچ سی آر)سے رابطہ کر لیاجبکہ یو این ایچ سی آر نے 350ملازمین اور اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دیے ہیں ۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو وزیرا عظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ موجودہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد پاک ترک سکولز کے 40ملازمین اور انکے اہل خانہ ترکی جا چکے ہیں ۔یاد رہے گزشتہ سال نومبر میں حکومت پاکستان نے پاک ترک سکولز کے ملازمین کو 3روز میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…