جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

لاہورمیں ہائی الرٹ،دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 28  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔شہر میں مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈو یژنل ایس پیز کور وزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کی ہدایت کی گئی تھی

جس پر لاہور پولیس نے پورے شہر میں ساری رات سر چ آپریشن کر کے 20 سے زائد افغانیوں سمیت 50مشکوک افرادکو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ 23افراد کے خلاف کرایہ دار ی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز سید علی رضا نے پرانی انارکلی ، بستی سیدن شاہ ، ریس کورس،مغلپورہ ، حبیب اللہ روڈ ، گورنر ہاؤ س کے اردگرد ، ڈیوس روڈ ، گجر پورہ ، مال روڈ او ر ایس پی سٹی انوسٹی گیشن سید قرار حسین نے بادامی باغ ، لو ہا مارکیٹ و دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کی نگرانی کی جن کے ہمراہ ایس پی موبائل فیصل شہزاد ،300سے زائد اہلکار ، ایک د رجن سے زائد سرچ ٹیمیں ، حساس اداروں کی خصوصی ٹیمیں ، بم ڈسپوزل سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں 6پٹرولنگ گاڑیاں اور 50سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار اہلکاروں نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران 70ہوٹلز،10ہوسٹلز،5بس اڈے،ریلوے اسٹیشن ، ایک ہزار سے زائد گھروں اور تین ہزار سے زائد افراد کے کوائف چیک کئے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مزید کہا کہ شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سرچ آپریشنز روزانہ کی بنیاد پر ہوں گے جو ساری رات جاری رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…