جعفر آ باد (آئی این پی ) کالعدم تنظیم ڈیرہ بگٹی کے اہم فراری کمانڈر لعل دین بگٹی نے سرکار کے سامنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔کالعدم تنظیم ڈیرہ بگٹی کے اہم فراری کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے دیگر فراری ساتھیوں سمیت سوئی کے معروف قبائلی رہنماء کی موجودگی میں حساس اداروں اور ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ،
اس موقع پر لعل دین بگٹی نے کہا کہ ہم بھٹکے ہوئے تھے اور کالعدم تنظیمیں ہمیں ملک اور ریاست کے خلاف استعمال کررہے تھے اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ملک وقوم کی خاطر اپنی جان قربان کردیں گے اور دشمن عناصر کے خلاف فوج کاساتھ دیں گے ایف سی حکام نے ان کا شکریہ اداکیا ذرائع کے مطابق یہ فراری کمانڈر حکومتی تنصیبات گیس پائپ لائنوں بجلی کے ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کے علاوہ ایف سی کے جوانوں اور قافلوں پر حملوں میں بھی ملوث بتائے جارہے ہیں ۔ہتھیارڈا لنے والوں نے چار ایس ایم جی رائفل بمعہ آٹھ میگزین دوسو تیس گولیاں ایک بارہ بور رائفل ودیگر چھوٹے بڑے ہتھیار فو رسز کے حوا لے کئے۔